اندرونی صفوں میں موجود دشمن اور دوست کی پہچان مشکل ہے:سرفراز بگٹی

بلو چستان میں شورش نہیں بلکہ علیحدگی کی نام نہاد تحریکیں ہیں‘ غیر متوازن ترقی کا غلط تاثر پیدا کیا گیا 
 صوبے کے حالات کی خرابی کے پیچھے  ’ را‘ کا واضح کردار ہے، علیحدگی پسند پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں
کوئٹہ (آئی این پی )وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے سکیورٹی فورسز ایسے علاقوں میں کارروائیاں کررہی ہیں جہاں دشمن اور دوست کی پہچان مشکل ہے۔کوئٹہ میں 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا  واضح دشمن کے خلاف کارروائی آسان، اندرونی صفوں میں موجود دشمن سے نمٹنا مشکل ہے۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے  لئے لیے سی ٹی ڈی کی استعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے، سی ٹی ڈی کیلئے 10 کروڑ روپے مختص کردئیے گئے ہیں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں شورش نہیں بلکہ علیحدگی کی نام نہاد تحریکیں ہیں، ملک دشمن عناصر کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا اور تقسیم کرنا ہے، بلوچستان میں غیر متوازن ترقی کا غلط تاثر جان بوجھ کر پیدا کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ناراض بلوچ کی اصطلاح دہشت گردی کو جواز فراہم کرنے کیلئے  متعارف کروائی گئی، جو شخص بندوق کے زور پر تشدد کرے وہ ناراض نہیں بلکہ دہشتگرد ہے