افغان طالبان رجیم میں سنگین اندرونی اختلافات ، آڈیو لیک

طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ نے حکومت کے اندر باہمی سازشوں اور ٹکرائو کا اعتراف کر لیا 
کابل(آئی این پی )افغان طالبان رجیم میں سنگین اندرونی اختلافات ہیں، دی ڈپلومیٹ نے لیک آڈیو کے حوالے سے پردہ اٹھا دیا،طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ نے حکومت کے اندر باہمی سازشوں اور ٹکرا کا اعتراف کر لیا۔ لیک آڈیو میں ہیبت اللہ اخونزادہ نے انتباہ کیا کہ اندرونی اختلافات جاری رہے تو اماراتِ اسلامیہ کا خاتمہ ہو سکتا ہے،کابل اور قندھار دھڑوں کے درمیان تصادم کھل کر سامنے آ گیا، اتحاد محض دعوں تک محدود رہ گیا