امریکہ، ایران معاہدے میں اسرائیل، لبنان مذاکرات کلیدی حیثیت رکھتے ہیں: عرب میڈیا
بیروت(آئی این پی )حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں وہ طے شدہ وقت کے مطابق لبنانی سرزمین سے مکمل طور پر انخلا کرے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں لبنانی فوج کی تعیناتی کے بدلے اسرائیل کو لبنان کے تمام مقبوضہ علاقوں سے نکلنا ہوگا۔۔ عرب میڈیا رپورٹ کہا ہے کہ امریکا یہ حقیقت تسلیم کرتا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان تنازع شاید ایران کے ساتھ پرامن حل اور سفارتی پیش رفت کے لئے واحد یا فیصلہ کن عنصر نہ ہو، تاہم یہ اہم مسئلہ ہے۔