واشنگٹن(آئی این پی )امریکہ میں ہر چار میں سے صرف ایک شہری کا خیال ہے کہ ایران کے خلاف جنگ نقصانات کے مقابلے میں فائدہ مند ثابت ہوئی، جبکہ اکثریت کو خدشہ ہے کہ جنگ بندی زیادہ عرصہ برقرار نہیں رہ سکے گی۔رائٹرز اور اپسوس سروے کے نتائج کے مطابق جنگ کے اثرات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت پر براہ راست پڑے ہیں، ان کی مقبولیت کی شرح کم ہو کر 34 فیصد رہ گئی جو ان کی دوسری صدارتی مدت کے دوران اپریل میں ریکارڈ کی گئی کم ترین سطح کے برابر ہے۔