اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری جامعات میں پروفیسرز کی تقرریوں سے متعلق اہم کیس میں کراچی یونیورسٹی کی اپیل منظور کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے سلیکشن بورڈ کی سفارشات اور یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا فیصلہ بحال کر دیا