دنیا کا سب سے بڑا آر سی اے 380 طیارہ پیش کردیا گیا

 ڈھانچہ  بڑے فوم بلاک کو تراش کر بنایا گیا، جسے بعد میں فائبر گلاس اور کاربن ویو سے مضبوط کیا گیا
نیو یارک(آئی این پی )آر سی طیاروں کے شوقین اور مشہور یوٹیوبر ریمی آر سی نے حال ہی میں اپنی اب تک کی سب سے حیران کن تخلیق یعنی 8/1 اسکیل آر سی ماڈل ایئر بس اے 380 طیارہ پیش کر دیا۔عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق  یہ عظیم الجثہ طیارے کا ڈھانچہ ایک بڑے فوم بلاک کو تراش کر بنایا گیا، جسے بعد میں فائبر گلاس اور کاربن ویو سے مضبوط کیا گیا، پروں کے نیچے لگی چار طاقتور 250 ملی میٹر موٹرز اس دیو ہیکل جہاز کو (جو تقریبا 800 پانڈ وزنی ہے) زمین سے اڑانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔