خضدار (آئی این پی) خضدار کی معصوم لڑکی کو کالعدم بی ایل اے دہشت گردوں نے اغوا کرلیا، مغویہ کے اہلخانہ نے بیٹی کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیل کے مطابق خضدار سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گردوں کی جانب سے مبینہ طور پر اغوا کی جانے والی معصوم لڑکی کے اہلخانہ نے کوئٹہ پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے بیٹی کی بحفاظت اور فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ مغوی لڑکی کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ان کا کسی بھی کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔