محرم الحرام: گوشت کی مانگ میں اضافہ، گراں فروشی عروج پر

محرم الحرام: گوشت کی مانگ میں اضافہ، گراں فروشی عروج پر

محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی نذر و نیاز کے کھانوں جیسے حلیم، پلاؤ اور دیگر پکوانوں کی تیاری کے لیے گوشت کی طلب میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گراں فروشوں نے من مانے نرخ وصول کرنا شروع کر دیے ہیں۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 403 روپے مقرر ہے، تاہم مختلف مارکیٹوں میں یہ گوشت 420 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں مکمل طور پر غیر فعال ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ نہ صرف گوشت مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے بلکہ وزن میں کمی اور معیار میں بھی واضح کمی دیکھی جا رہی ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فوری ایکشن لے اور گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔