صوبائی محتسب،415 شہریوں کو 14 کروڑ 30 لاکھ کی ادائیگی

گرانفروشی، سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی اور ناقص اشیا کی فروخت پر 6 لاکھ کے جرمانے
لاہور ( کرائم رپورٹر) دفتر محتسب پنجاب نے شہریوں کے زیر التوا مالی معاملات کے حل میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ م ئوثر، بروقت اور فعال اقدامات کے نتیجے میں پنجاب بھر سے تعلق رکھنے والے 415 شہریوں کو ان کے 14 کروڑ 30 لاکھ 24 ہزار روپے کے واجبات کی ادائیگی ممکن ہو سکی۔ ان واجبات کا تعلق تعلیمی وظائف، میرج گرانٹ، الوداعی گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ، لیو انکیشمنٹ، فیملی پنشن، گروپ انشورنس، جی پی فنڈ اور مالی ریلیف سے تھا۔ ادھر دفتر محتسب پنجاب نے عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے صوبے بھر میں زائد قیمتوں، ناقص اور مضر صحت اشیا کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف م ئوثر اقدامات کئے ۔ کئی مقامات پر نرخوں کی خلاف ورزی اور ناقص اشیا کی فروخت سامنے آئی جس پر اب تک مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے جا چکے ہیں۔ مزید بر آں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں صفائی کی ناقص صورتحال اور غیر محفوظ کھانے کی فراہمی پر بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔