پاکستانی کی جوابی کارروائی میں 415 افغان طالبان ہلاک، 580 زخمی

 182 چیک پوسٹ تباہ، 31 پر قبضہ، 115 ٹینکس، آرمڈ وہیکلز، آرٹلری گنز تباہ کردی گئیں، عطا تارڑ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی کی افغانستان میں موثر جوابی کارروائی کے دوران اب تک 415 افغان طالبان ہلاک اور 580 زخمی ہوچکے ہیں۔
آپریشن غضب للحق کے حوالے سے ایکس (ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں ںے بتایا کہ افغان طالبان کی 182 چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ 31 چیک پوسٹس پرقبضہ کرلیا گیا ہے، افغان طالبان کے 115 ٹینکس، آرمڈ وہیکلز، آٹلری گنز مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے 46 مقامات کو فضائی کارروائی میں موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔