لاہور (سپیشل رپورٹر)دفتر محتسب پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 96درخواست گزاروں کو مجموعی طور پر 1 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد کے زیرالتواواجبات کی ادائیگی کر دی گئی۔ترجمان کے مطابق 4 درخواست گزاروں کو ماہانہ مالی امداد کی مد میں 56لاکھ روپے ادا کئے گئے،18درخواست گزاروں کو ڈیتھ گرانٹ اور میرج گرانٹ کی مد میں 40لاکھ 51ہزار روپے فراہم کئے گئے،اسی طرح12درخواست گزاروں کو لیو انکیشمنٹ اور پنشن بقایاجات کی مد میں 67لاکھ روپے ادا کئے گئے،62 کو زیرالتواتعلیمی وظائف کی مد میں 28 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔