مزاروں کے اردگردتجاوزات ، درخواست پر رپورٹ طلب

لاہور ( کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس حسن نواز مخدوم نیداتا دربار سمیت درباروں کے اردگرد تجاوزات کیخلاف درخواست پر حکومت پنجاب اور محکمہ اوقاف سے رپورٹ طلب کرلی ، اظہر صدیق نے موقف اپنایا داتا دربار کے علاقے میں تجاوزات کی وجہ سے شہریوں اور زائرین کو مشکلات کا سامنا ہے ،درباروں پر موٹر سائیکل سٹینڈ اور جوتوں کے نام پر پیسے وصول کئے جارہے ہیں ،استدعا ہے کہ عدالت درباروں سے تجاوزات ختم کرانے کا حکم دے۔