سانحہ چکوال کی جوڈیشل انکوائری اور تفتیش ایف آئی اے سے کرانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر

راولپنڈی(آئی این پی )سانحہ چکوال میں 9 سالہ ہانیہ کے قتل کے واقعے کی جوڈیشل انکوائری اور تفتیش ایف آئی اے سے کرانے کے لئے آئینی درخواست لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر کر دی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سی سی ڈی اہلکاروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 9 سالہ ہانیہ جاں بحق ہوئی، جبکہ پاکستانی نژاد آسٹریلوی خاندان کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا۔ درخواست گزار کے مطابق یہ واقعہ شہریوں کے بنیادی حقوق پر سنگین حملہ اور ریاستی اداروں کے اختیارات کے استعمال پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔