پولیس مقابلہ ،خطرناک لیڈیز گروپ گینگ کا سرغنہ ہلاک

یاسر عرف شہنشاہ سنگین جرائم کی سینکڑوں کی وارداتوں میں مطلوب تھا،مارا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاون کے علاقہ میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سٹی کوتوالی ٹیم کا ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا سی سی ڈی ذرائع کے مطابق لاہور کیمشہور لیڈیز گروپ ڈکیت گینگ کا  سرغنہ ،ڈکیتی،ہاؤس راہبری ،بنک راہبری دوران واردات معصوم شہریوں کو زخمی کرنے،جیسی سنگین جرائم کی سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب اور لاہور شہر میں خوف کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک ملزم اشتہاری یاسر عرف شہنشاہ  اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیاانسپکٹر اسلام گجر  اور ان کی ٹیم نے انٹیلی جنس بیسڈ ناکا بندی کی ہوئی تھی 3 افراد کو مشکوک جانتے ہوئے روکا گیا جو پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پراندھا دھند فائرنگ شروع کردی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک  ملزم زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال لے جارہے تھے کہ راستے میں ہلاک ہو گیا جس کی شناخت  یاسر عرف شہنشاہ  کے نام سے ہوئی ڈی ایس پی سی سی ڈی دانش آصف رانجھا کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم لاہور سمیت پنجاب کیمختلف شہروں میں سنگین جرائم کی ان گنت وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ تھاملزم پولیس کو انتہائی اہم مقدمات میں مطلوب تھا  جس نے جون 2025 میں  بنک سے رقم لیکر  نکلنے والے 8 افراد کو لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ملزم پولیس کو چکمہ دینے کے لیے اپنی بیوی اور بیٹی کو ساتھ رکھتا تھا جس کو ٹھوری دور اتار کر واردات کرتے اور دوبارہ ساتھ بٹھا کر فرار ہو جاتے  تھیملزم نے 5 دن پہلے بنک سے رقم لیکر نکلنے والے ایک بزرگ شہری کو مصری شاہ کے علاقہ میں روکا زخمی کر کے اور 5 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گیا تھا بزرگ شہری کی بیٹی کی ایک ہفتہ بعد  شادی تھی ملزم نے 8 دن پہلے باغبانپورہ کے علاقہ سے ایک شخص  جو بنک سیرقم  2 لاکھ 95 ہزار روپے لیکر نکلا تو گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہو گیا۔ شہری کا بچہ ہسپتال میں داخل تھا ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیا۔