اختری عرف اختری ڈوگر دیپالپور روڈ پر ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا،متعدد مقدمات میں مطلوب تھا،دوساتھی فرار
کھڈیاں خاص(خصوصی رپورٹ )مین دیپالپور روڈ پر پولیس مقابلہ،سنگین مقدمات میں مطلوب ڈکیت گینگ کا سرغنہ اختری عرف اختری ڈوگر ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، دو ساتھی فرار ہوگئے۔پولیس کو 15 پر شہری جاوید اقبال نے اطلاع دی کہ 3 موٹرسائیکل سوار ڈاکو 24 ہزار اورموٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ہیں ، تعاقب پرڈاکوو ں نے دولے والا کے قریب پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی اور فصل بانس میں داخل ہو گئے،ملزموں کی فائرنگ رکی تو پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ڈاکوساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی حالت میں ملاجس نے ساتھی ملزم نور پورکے رہائشی احمد کا بتایا، زخمی ڈاکو اختر عرف اختری کو ہسپتال لیجایا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا، پولیس نے چھینی گئی 2 موٹر سائیکلیں، نقدی رقم اور پسٹل برآمد کر لیا ،دوفرارڈاکو ئوں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ ہلاک ڈاکو اختر نے اسی سال 5 مارچ کو تارا گڑھ کے حافظ قرا?ن لیاقت کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل، 11 اپریل کو لنڈیانوالہ کے عامر شہزاد کو زخمی ، 18 اپریل کو دولے والا میں دوبھائیوں کوقتل جبکہ ساجد کو شدید زخمی اوربستی گجرانوالی نیے کے ہٹھاڑ میں مقصودعرف فوجی کو دکان پر ڈکیتی مزاحمت قتل کردیا تھا ، وہ پولیس کوسنگین وارداتوں میں مطلوب تھا، لاش ورثا کے حوالے کر کیپولیس کی زیرنگرانی ا?بائی گاو?ں جودھ سنگھ والا میں دفن کر دیا گیا۔