مناواں میں ٹریفک وارڈن رکشہ ڈرائیور پر تھپڑ برساتا رہا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
ڈرائیور نے بدتمیزی کی اور رکشہ بھگانے کی کوشش میں وارڈن کو ہٹ کر کے نیچے گرادیا: ترجمان
لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں میں ٹریفک وارڈن نے معذور رکشہ ڈرائیور پر مبینہ طور پر تشدد کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک وارڈن رکشہ ڈرائیور پر تھپڑ برساتا رہاجبکہ معذور رکشہ ڈرائیور نے مدد کے لیے شہریوں سے درخواست کی اور کہا کہ "میں معذور ہوں اور بچوں کے لیے حلال روزی کمارہا ہوں۔رکشہ ڈرائیور کی بات سنے بغیر ٹریفک وارڈن نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر شہریوں نے جمع ہو کر رکشہ ڈرائیور کو ٹریفک وارڈن سے بچایاسی ٹی او لاہور اطہر وحید نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن کو معطل کرکیڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو معاملے کی انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے۔ مناواں میں ٹریفک وارڈن کے رکشہ ڈرائیور پر تشدد واقعہ کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے چالان کرنے پر ٹریفک وارڈن کے ساتھ بدتمیزی کی اور رکشہ بھگانے کی کوشش میں ٹریفک وارڈن کو ہٹ کر کے نیچے گرادیا اور زخمی کرنے کی کوشش بھی کیٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کا تعاقب کرکے اس کو پکڑا لیااس کو تھپڑ مارے۔سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو فوری معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھاتحقیقاتی رپورٹ میں میں شہری اور ٹریفک وارڈن دونوں کو قصوروار ٹھہرایا گیاسی ٹی او لاہور نے شہری اور ٹریفک وارڈن دونوں پر ایف آئی آر درج کرنے کے بعددونوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا سی ٹی او لاہور اطہر وحید کا کہنا ہے کہ اگر کسی شہری کی جانب سے بھی ناروا سلوک برتا گیا تو ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔