ریاض (خصوصی رپورٹ)سعودی عرب میں نئے ہجری سال کے آغاز پر غلاف کعبہ(کسوہ)تبدیل کردیا گیا۔ کسوہ کی تبدیلی کا کام بدھ کو بعداز نماز عصر شروع کیا گیا جو جمعرات کی صبح مکمل ہوا ،نیا غلاف کعبہ چار برابر پٹیوں اور ستار الباب پر مشتمل ہے۔ کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس میں غلاف کعبہ کو تیار کیا جاتا ہے جس کے سات مراحل ہیں،غلافِ کعبہ کی تیاری میں تقریبا 11 ماہ لگتے ہیں۔نیاکسو ہ کعبہ خالص ریشم کے 47 حصوں پر مشتمل ہے جس پر 24 قیراط سونے کے تاروں سے 68 قرآنی آیات درج ہیں۔ کسوہ کا مجموعی وزن 1415 کلو گرام ہے۔