ریاض (آئی این پی )مکہ مکرمہ میں کعبہ اللہ کی حدود حطیم میں نوافل ادائیگی کیلئے اوقات مقرر کردئیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حطیم میں مرد حضرات کیلئے اوقات صبح 8سے 11بجے تک ہوں گے، خواتین کیلئے اوقات رات 8سے صبح 2بجے تک مختص کیے گئے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ داخلہ مغربی دروازے سے اور اجازت کا دورانیہ 10منٹ رہے گا، حطیم میں نفل ادائیگی اوقات کا مقصد رش کنٹرول کرنا ہے۔