غلاف کعبہ کو زمین سے 3میٹر اونچا کردیاگیا

 مکہ مکرمہ (آئی این پی )حرمین شریفین کی انتظامیہ نے حسب سابق ایام حج کی آمد سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے3میٹراونچا کردیا۔حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق غلاف کعبہ 15ذی الحج تک زمین سے 3میٹر اوپررہے گا۔حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غلاف کعبہ کواونچا کرنے کا مقصدحج کے ایام میں غلاف کعبہ کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔