عمر فاروق ٓ کایوم شہادت یکم محرم الحرام کو منایا جائے گا

 لاہور(کرائم رپورٹر ) حضر ت عمر فاروق ٓ کایوم شہادت یکم محرم الحرام کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں مختلف دینی و مذہبی جماعتیں ملک کے تمام بڑے شہروں میں جلسے،سیمینار زاور دیگر تقریبات منعقد کریں گی جن میں مقررین سیدنا حضر ت عمر فاروق ٓ کے فضائل ومناقب،سیرت و کردار،شجاعت وبہادری،بے مثال فتوحات اورسنہری کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔