اسرائیل کی غزہ میں دہشت گردی بڑھ گئی، 80 فلسطینی شہید

 اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بمباری اور فائرنگ  کی گئی‘400سے زائد افراد زخمی ہو گئے
غزہ (آئی این پی )اسرائیل کی ایران سے جنگ بند ہونے کے بعد غزہ میں دہشت گردی میں اضافہ ہو گیا، امداد کے منتظر مزید 80 سے زیادہ فلسطینی شہید کر دئیے گئے ۔قطری نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بمباری اور فائرنگ کے واقعات میں 400 سے زیادہ فلسطینی زخمی ہو گئے جبکہ مقبوضہ  مغربی کنارے میں صیہونی قبضہ گیروں نے جائیدادیں ہتھیانے کے لیے 4 نہتے فلسطینیوں کو قتل کر دیا۔اس دوران فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے علاقے جنین کے قریب ایک 15 سالہ لڑکے کو گولی مار کر شہید کر دیا۔