تہران (آئی این پی )سویلین جوہری تنصیبات کی تباہی پر ایران نے امریکہ سے ہرجانہ مانگ لیا، ایران نے موقف اختیار کیا ہے واشنگٹن فردو، نطنز اور اصفہان میں جوہری تنصیبات کو نقصان کی تلافی کرے۔نائب ایرانی وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے ا یک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ حملوں کے بدلے امریکا کولاکھوں ڈالرادا کرنا ہوں گے، سائنسی اورتکنیکی تنصیبات پر بمباری کی شکایت اقوام متحدہ میں درج کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے غاصب اسرائیلی حکومت کے ساتھ مل کر جارحیت کا ارتکاب کیا، ایران کی عظیم تہذیب کوختم نہیں کیا جا سکتا۔