راولپنڈی(آئی این پی )26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے بشری بی بی کے خلاف تمام مقدمات کے چالان طلب کرلئے۔جج امجد علی شاہ کے روبرو بشری بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے 12 کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں بشری بی بی کی عدالتی روبکار سے حاضری لگائی گئی۔عدالت نے آئندہ تاریخ پر پولیس سے تمام مقدمات کے چالان طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی۔