فاٹا کو ٹیکس میں رعایت دیں اس پر ٹیکسز نہ لگائیں، ابجٹ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا
اسلام آباد(یواین پی)قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے دلچسپ تجویز دی کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر ٹیکس لگادیں، پورا پاکستان آئے گا اور سارا بجٹ خسارہ پورا ہو جائے گا. نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا میں سمجھ رہا تھا آپ اپنی جیب سے ساری رقم خرچ کریں گے، اس پر اقبال آفریدی نے کہا کہ فاٹا کو ٹیکس میں رعایت دیں اس پر ٹیکسز نہ لگائیں، آئندہ مالی سال کے بجٹ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے