حکومت نے نوجوانوں کے لیے شرمپ ایکواکلچر انٹرن شپ پروگرام 2026-27 شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب بھر سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
محکمہ ایکواکلچر اینڈ فشریز کے تحت ایک سالہ بامعاوضہ انٹرن شپ پروگرام میں 70 انٹرنز کا انتخاب کیا جائے گا، جنہیں ایک سال تک ماہانہ ایک لاکھ روپے وظیفہ دیا جائے گا۔حکام کے مطابق اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جدید ایکواکلچر ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا اور عملی تربیت فراہم کرنا ہے۔ انٹرن شپ کے دوران امیدواروں کو شرمپ فارمز، ہیچری، فارم مینجمنٹ، مائیکرو بایولوجی، فیڈ مل، کیمسٹری، پروسیسنگ اور دیگر تکنیکی شعبوں میں کام کرنے اور تربیت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔محکمہ ایکواکلچر اینڈ فشریز کے مطابق اہل امیدوار پنجاب جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے۔