اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازع ٹویٹس کیس کے سلسلے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جانب سے سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کے لیے متفرق درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں۔
درخواستیں فیصل صدیقی ایڈووکیٹ اور زینب جنجوعہ ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئیں، جن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سزا معطلی کی دونوں درخواستیں 24 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر تھیں۔درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن نے درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے پر اعتراضات اٹھائے تھے، تاہم عدالت ان اعتراضات سے متعلق درخواست مسترد کر چکی ہے۔درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ 27 جولائی سے شروع ہونے والے ہفتے میں سزا معطلی کی درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔