بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور سے تعلقات کا باضابطہ اعلان کر دیا

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور سے تعلقات کا باضابطہ اعلان کر دیا

بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے پنجابی ماڈل اور اداکارہ سمرین کور کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے پہلی بار اس رشتے کو عوامی طور پر تسلیم کر لیا۔

ارشدیپ سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سمرین کور کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مختصر مگر معنی خیز الفاظ "My Person" لکھے، جس کے بعد مداحوں نے دونوں کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجنا شروع کر دیے۔دونوں کے تعلقات کی افواہیں رواں سال اس وقت زور پکڑ گئیں جب ارشدیپ سنگھ نے اسنیپ چیٹ پر ایک ایسی تصویر شیئر کی، جس میں خاتون کا چہرہ واضح نہیں تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے تصویر میں نظر آنے والے ٹیٹو اور نیل آرٹ کو سمرین کور سے منسوب کرتے ہوئے دونوں کے درمیان تعلقات کی قیاس آرائیاں شروع کر دی تھیں، جن کی اب خود ارشدیپ سنگھ نے تصدیق کر دی ہے۔