روبینہ بی بی ہسپتال منتقل،ملز م علی راجپوت ،عظمیٰ بی بی کیخلاف کارروائی جاری
پاکپتن (خصوصی رپورٹ) تھانہ چکبیدی کے علاقہ دیپالپور روڈ پر گاؤں سیل میں تیزاب گردی کا واقعہ، خاتون بری طرح جھلس گئی، نواحی گاؤں سیل میں پڑوسی نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا، ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد خاتون کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ چکبیدی کے علاقہ سیل گاؤں میں تیزاب گردی کا واقعہ میں خاتون سمیت 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا، تیزاب گردی کا واقعہ پڑوسیوں میں معمولی تو تکار پر پیش آیا، علی راجپوت نامی ملزم نے 35 سالہ خاتون روبینہ بی بی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا، تھانہ چک بیدی پولیس نے تیزاب گردی میں ملوث ملزم علی اور عظمیٰ بی بی کو گرفتار کر لیا، پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے، ڈی پی او طارق ولایت کا کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، تیزاب گردی میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔