راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)راولپنڈی سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس میں مختص بوگی شامل نہ ہونے پر مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹرین کو چکلالہ ریلوے سٹیشن پر رکوا دیا۔ مذاکرات کے بعد ٹرین کو کراچی کے لیے روانہ کر دیا گیا۔مسافروں کا کہنا تھا کہ ان سے مخصوص بوگی کے ٹکٹوں کی رقم وصول کی گئی لیکن روانگی کے وقت وہ بوگی ٹرین کے ساتھ نہیں لگائی گئی جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔