صدر زرداری کی 71ویں سالگرہ ، کیک کاٹا گیا

 زرداری ہائوس میں پروقار تقریب ، پی پی عہدیداروں کی شرکت 
 صدر کی درازی عمر ، ملکی استحکام و خوشحالی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار 
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)صدرِ مملکت پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد زرداری ہائوس میں سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ،تقریب میں فریال تالپور، سینیٹر روبینہ خالد، سعدیہ جاوید، نرگس فیض ملک ، چودھری ریاض نے مشترکہ طور پر سالگرہ کا کیک کاٹا ،اس موقع پر شرکاء نے صدر آصف علی زرداری کو 71ویں سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت، درازی عمر اور ملکی استحکام و خوشحالی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا، شرکا نے کہا کہ آصف علی زرداری نے جمہوریت کے استحکام، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لئے قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں۔