لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پبلک سروس کمیشن میں مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی اور خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے کرسمس کیک کاٹا گیا۔تقریب میں سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد اور محکمہ کے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین اور سینئر افسروں نے شرکت کی۔ سیکرٹری افضال احمد نے کہا تمام مذاہب اور ان کی آسمانی کتابوں میں نسل انسانی کی توقیر اور دکھی انسانیت کی خدمت پر زور دیا گیا ، کرسمس کا تہوار محبت، بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے اس لئے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس کا تہوار اتحاد بین المذاہب ہم آہنگی کا بہترین نمونہ ہے۔ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ محمد شبیر نے کہا مسیحی برادری کی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔