پنجاب میں ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیلی کافیصلہ

نئی یونیفارم کا خاکی رنگ تجویز، وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد یونیفارم تبدیلی کا عمل شروع کیا جائیگا
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے بعد ٹریفک پولیس کی بھی یونیفارم تبدیلی کا فیصلہ، ٹریفک پولیس کی ممکنہ نئی وردی کا عکس بھی سامنے آگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نئی یونیفارم کا خاکی رنگ تجویز کیا گیا ،نئے یونیفارم کا رنگ تمام موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہناہے کہ 2006میں ٹریفک پولیس کی ازسرنوتشکیل کے بعد یونیفارم تبدیل نہیں کیا گیا تھا جبکہ پنجاب پولیس کا یونیفارم 2017 میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے وردی تبدیلی کی گزارشات وزیر اعلیٰ کو بھجوادیں، وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد یونیفارم تبدیلی کا عمل شروع کیا جائیگا