ٹر یفک پولیس لاہور کی یونیفارم تبدیل

 لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس لاہور کی یونیفارم تبدیل کردی گئی۔ زرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے یونیفارم تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ ٹریفک پولیس کے آفس اورفیلڈ سٹاف کی یونیفارم الگ الگ ہو گی۔ آفس سٹاف یونیفارم میں بلیو کلر کا پینٹ کوٹ ، ٹریفک پولیس کے فیلڈ سٹاف کیلئے جرسی اور ریفلیکٹر کا یونیفارم ہو گا۔یونیفارم تبدیلی کا نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کیا جائے گا