500کلو جعلی شہد بر آمد ،ملزم گرفتار

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پنجاب فوڈاتھارٹی نے بادامی باغ میں ایک یونٹ پر چھاپہ مار کر 500کلو جعلی شہد بر آمد کرکے مقدمہ درج اور ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کھلے رنگوں اور کیمیکلز سے جعلی شہد تیار کیا جا رہا تھا،جعلی شہد میں چینی، گلوکوز سیرپ اور پھولوں کی پتیاں بھی شامل کی جا رہی تھیں۔ ویجیلینس ٹیم نے ریکی کر کے یونٹ کا پتہ لگایا۔