موٹرسائیکل سواروں کا نوجوان پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ

موٹرسائیکل سواروں کا نوجوان پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ

اقبال ٹاؤن کے علاقے میں تیزاب گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے 21 سالہ نوجوان فاروق کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والا تیزاب نسبتاً کم نقصان دہ تھا، جس کے باعث متاثرہ نوجوان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔