سعدیہ امام کے آئی بروز لفٹڈ لک پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و میزبان سعدیہ امام کا آئی بروز لفٹ لک صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا، سوشل میڈیا پر تصاویر و ویڈیو وائرل ہوئی تو اداکارہ شدید  تنقید کی زد میں آگئیں۔ایک پروگرام میں سعدیہ امام نے رواں ہفتے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، اس دوران ان کے نمایاں آئی بروز لفٹ لک نے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی۔سعدیہ امام کی آئی بروز کے خم انتہائی نمایاں اور زیادہ واضح دکھائی دیے، جس پر کئی صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ شاید وہ کوئی غیر معمولی فلٹر استعمال کر رہی ہیں یا پھر ان کا بوٹوکس یا بروز لفٹ توقع کے مطابق نہیں رہا۔سعدیہ امام کے آئی بروز لفٹ انداز پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا، جہاں کئی صارفین نے ان کے آئی برو اور چہرے کے تاثرات پر تنقید کی۔