فلم مینگو جٹ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئی

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکار فیصل قریشی اور حریم فاروق کی نئی فلم مینگو جٹ ریلیز ہوتے ہی شائقین کی تنقید کی زد میں آگئی، جبکہ سینما گھروں میں بھی فلم دیکھنے والوں کی تعداد کم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔فلم میں فیصل قریشی اور حریم فاروق نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں جبکہ اس کی پروڈیوسر بھی حریم فاروق ہیں۔فلم کی کاسٹ نے ریلیز سے پہلے بھرپور تشہیری مہم چلائی، لیکن ابتدائی عوامی ردعمل زیادہ حوصلہ افزا دکھائی نہیں دے رہا۔سوشل میڈیا پر فلم دیکھنے والے بعض شائقین نے اس کی کہانی، اداکاری اور ایڈیٹنگ پر تنقید کی ہے۔ کچھ صارفین کے مطابق فلم کی کہانی متاثرکن نہیں جبکہ مناظر کی ایڈیٹنگ بھی غیر معیاری ہے۔