کرم اور پارا چنار کے مسائل ان کو نظر نہیں آرہے، سارا فوکس بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانے پر ہے
عوام کو جو مشکلات آرہی ہیں اس کی ذمے دار بھی پی ٹی آئی ہے:کوآرڈینیٹر وزیراعظم کی گفتگو
اسلا م آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکرم اور پارا چنار کے مسائل ان کو نظر نہیں آرہے، ان کا سارا فوکس بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانے پر ہے، عوام کو جو مشکلات آرہی ہیں اس کی ذمے دار بھی پی ٹی آئی ہے، ہم نے ملک کی صورتحال دیکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر لینی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیزیں نارمل ہونے جارہی ہیں، پنجاب میں بھی فلاپ کال دی گئی، یہ ریاستی مشینری استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد آ رہے ہیں۔