حکومت کا بنیادی مقصد تجارت کو آسان بنانا ہے : رانا احسان افضل

 بزنس کمیونٹی کو ایز آف ڈوئنگ بزنس کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں :وزیر اعظم کوآرڈینیٹر
 فیصل آباد(یواین پی) وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل ہمیشہ روشن رہا ہے، حکومت وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معیشت کے استحکام اور ایکسپورٹ کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے اور بزنس کمیونٹی کو ایز آف ڈوئنگ بزنس کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ نہ صرف ملکی تجارت کو وسعت دی جاسکے بلکہ انٹرنیشنل مارکیٹوں میں بھی پاکستانی مصنوعات کا دائرہ بڑھایا جاسکے۔وہ ویسٹ کینال روڈ فیصل آباد کی مقامی مارکی میں پاکستان لائف سٹائل فرنیچر ایکسپو کے اختتامی روز دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ رانا احسان افضل نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں مقامی صنعت کے فروغ کے ساتھ ساتھ پاکستان کی مصنوعات کو عالمی مارکیٹ تک پہنچانے میں سنگ میل ثابت ہوں گی