انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے دی

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 211 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹ کے نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 39 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور 76 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 29ویں اوور میں 110 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کیوی بیٹر ہیوگو بوگیو نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستانی بولرز میں عدالسبحان نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ علی رضا نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ اس کے علاوہ مومن قمر اور محمد صیام نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، جو ٹیم کے لیے سود مند ثابت ہوا۔