یاسین ملک کے پھانسی کے کیس کی سماعت کل، دنیا بھر کے کشمیری ان کی جان بچائیں:مشعال ملک

یاسین ملک کے پھانسی کے کیس کی سماعت کل، دنیا بھر کے کشمیری ان کی جان بچائیں:مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کل ایک انتہائی خطرناک پھانسی کے کیس کی سماعت ہونے جا رہی ہے۔

 مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یاسین ملک ایک مجاہد اور غازی ہیں اور ان کی سزا میں کچھ بھی سنایا جا سکتا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک نے مسلح جدوجہد چھوڑ کر امن کا راستہ اپنایا ہے، لیکن تہاڑ جیل میں ان پر تشدد کیا جا رہا ہے اور انہیں وکیل کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یاسین ملک کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا رہا اور ان کے خلاف یکطرفہ فیصلے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے دنیا بھر کے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ یاسین ملک کو بچائیں اور خبردار کیا کہ اگر ان کی جان کو کچھ ہوا تو یہ ہندوستان کی موت ہوگی۔