کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کانگریس رہنما پریانکا گاندھی واڈرا کو خط لکھ کر خبردار کیا ہے کہ یاسین ملک کی پھانسی جنوبی ایشیا میں امن کی امید کو ختم کر دے گی۔
مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک نے ہمیشہ مکالمے اور عدم تشدد کا راستہ اپنایا، اور سات بھارتی وزرائے اعظم کے ساتھ امن مذاکرات کا حصہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے پریانکا گاندھی سے اپیل کی کہ کانگریس بھارتی پارلیمان میں آواز بلند کرے، منصفانہ ٹرائل کو یقینی بنائے اور موت کی سزا کی مخالفت کرے۔