ایران پر حملہ ہوا تو ’مکمل جنگ‘ ہوگی: عراقی حزب اللّٰہ کی دھمکی

ایران پر حملہ ہوا تو ’مکمل جنگ‘ ہوگی: عراقی حزب اللّٰہ کی دھمکی

عراق میں ایرانی حمایتی تنظیم، کتائب حزب اللّٰہ کے رہنما ابو حسین الحمیداوی نے سختی سے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو خطے میں مکمل جنگ پھوٹ پڑے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر تنازع شروع ہوتا ہے تو محورِ مزاحمت کے تمام گروہ ایران کی بھرپور مدد کریں گے، اور دشمنوں کو اس کا بدترین نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی کو بڑھایا ہے، خلیج میں جنگی طیارہ بردار بیڑہ تعینات کیا جا رہا ہے، اور عراقی حکومت کو ایران سے فاصلہ رکھنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے عراق سے کہا ہے کہ وہ ایران سے فاصلہ رکھے، کیونکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ عراق کی حکومت ایران کے زیر اثر ہے اور اپنے مفادات کا تحفظ نہیں کر سکتی۔ایران نے بھی اپنے موقف میں کہا ہے کہ اگر اس کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی، تو سخت فوجی جواب دیا جائے گا۔ یہ صورتحال خطے میں کشیدگی کے بڑھنے اور ممکنہ جنگ کے امکانات کو ظاہر کرتی ہے، جہاں ہر فریق اپنی مفاد اور سلامتی کے لیے سرگرم ہے۔