کالا خطائی: فیڈر کی مرمت کے دوران 11KV کی تاریں چوری کرنے والے 5 ملزمان پکڑے گئے، جبکہ کارروائی کے دوران زور دار دھماکہ ہوا، جس پر علاقے کی بجلی عارضی طور پر بند ہو گئی۔
ایس ڈی او کالا خطائی محمد تنویر اور لائن اسٹاف کی بروقت کارروائی کے باعث ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان تاریں کاٹ کر رول کرتے ہوئے پکڑے گئے اور کارروائی کے دوران لیسکو ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی۔ملزمان کی شناخت شرافت علی، ندیم، شہزاد، عباس علی اور ہاشم علی کے نام سے ہوئی، جبکہ چار مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔سی ای او لیسکو محمد رمضان بٹ نے کہا کہ بجلی چوری قومی جرم ہے اور معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور شہریوں سے کہا کہ بجلی چوری کی اطلاع 118 ہیلپ لائن پر دیں۔سی ای او نے مزید کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔