ملزم اغوا تاوان، بھتہ خوری، قتل، پولیس پرحملے ودیگر جرائم میں ملوث تھے
کچے کے علاقے درانی مہر میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کوبڑی کامیابی ملی
کندھکوٹ (خصوصی رپورٹ)پولیس آپریشن کے دوران مزید 12 ڈاکوؤں نے قانون کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، کچے کے علاقے درانی مہر میں پولیس، وفاقی اداروں اور سندھ رینجرز کو بڑی کامیابی ملی ہے، سندھ حکومت کے اعلان کے بعد ڈاکوؤں کے سرنڈر کرنے کا سلسلہ جاری ہے، قانون کے سامنے ہتھیار ڈالنے والوں میں آصف بھیو، غوث بخش، یعقوب، وسیم، یار محمد، ارشاد، عاشق، امتیاز، محمد علی، ظفر علی، منظور اور عبدالسلام شامل ہیں۔ ایس ایس پی محمد مراد گھانگھرو کا کہنا ہے کہ پیش ہونے والے ملزم اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، اقدام قتل، پولیس اہلکاروں پر حملے، قتل ودیگر سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں، ضلع بھر میں امن وامان کے قیام کیلئے مشترکہ اقدامات جاری رہیں گے۔