رحم یار خان پولیس کا گھیرا تنگ ہونے پر ڈاکو قربان لٹھانی نے اپنے ساتھیوں سمیت سرنڈر کیا
رحیم یارخان (آئی این پی ) کچے کے ڈاکو نے دیگر 6 ساتھیوں سمیت پولیس کے سامنے سرنڈر کردیا، جس میں 50لاکھ روپے ہیڈ منی والا ڈاکو قربان لٹھانی بھی شامل ہے۔تفصیل کے مطابق کچے کے علاقے کے 50 لاکھ روپے سر کی قیمت والے ڈاکو نے دیگر 6 ساتھیوں سمیت رحیم یارخان پولیس کے سامنے سرنڈرکردیا۔تفصیل کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رحیم یارخان پولیس کا کچہ میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے، پولیس کا گھیرا تنگ ہونے پر ڈاکو قربان لٹھانی ساتھیوں سمیت سرنڈر ہوا۔سرنڈر کرنے والے کچے کے کریمنلز میں ڈاکو قربان لٹھانی کے سر کی قیمت 50لاکھ روپے ہے، اس کے علاوہ سرینڈر کرنے والے ڈاکووں میں جہانگیر دشتی، حکیم دشتی، رفیق لٹھانی، اعظم لٹھانی اور ابوبکرعمرانی شامل ہیں۔