غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ کے 6 دکاندار گرفتار

مصطفی آباد (خصوصی رپورٹ) ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے والے 6 دکان داروں کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتارکرلیاگیا۔ انسپکٹنگ آفیسر محکمہ سول ڈیفنس قصور چراغ دین نے پولیس کے ہمراہ مین فیروز پور روڈ کے دونوں اطراف کارروائی کرتے ہوئے دکانداروں نیامت، کاشف عرف کاشی، حیدر علی، رفیق، احمد اور عارف کو دوران کارروائی مداخلت کرنے اور دھمکیاں دینے پر گرفتار کر لیا۔