رواں سال: پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں6فیصد اضافہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ او سی اے سی، اوگرا، پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق پہلے نو ماہ میں ایک کروڑ 32 لاکھ 77 ہزار 646 میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو 6 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایک کروڑ 24 لاکھ 92 ہزار 312 میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔