اچھرہ میں متوفی کی شناخت زبیر کے نام سے ہوئی جس کا ذہنی توازن درست نہ تھا، لاش مردہ خانے منتقل
زبیر نے سردی سے بچنے کیلئے آگ جلا رکھی تھی ، گھریلو اشیا کو لپیٹ میں لے لیا ، آگ پورے گھر میں پھیل گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ کے علاقے گھر میں آتشزدگی کے باعث 48سالہ شخص جھلس کر جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا تفصیلات کے مطابق اچھرہ کے علاقے بابا اعظم چوک کے قریب واقع گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پاکر کمرے میں موجود 48سالہ شخص کو مردہ حالت میں نکال کر لاش مردہ خانے منتقل کر دی ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت زبیر کے نام سے ہوئی جس کا ذہنی توازن درست نہ تھا اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ زبیر نے سردی سے بچنے کی وجہ سے آگ جلا رکھی تھی جس نے قریب موجود گھریلو اشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگ پورے گھر میں پھیل گئی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں فرانزک کے بعد آگ لگنے کی وجہ سامنے آئے گی جس کی روشنی میں مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی