جنرل ہسپتال کی چھ نرسز کا دوران ڈیوٹی موبائل فون کااستعمال کرنے پر تبادلہ

 ردا اور رافیعہ کا ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال تبادلہ ، زینیہ اور جویریہ سحر کوگجرات بھیج دیاگیا
لاہور (آئی این پی )لاہورجنرل ہسپتال کی 6 نرسزکودوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے 6 نرسز کالاہور جنرل ہسپتال سے تبادلہ کر دیا۔سٹاف نرس ردا اور رافیعہ نازلین کا ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال تبادلہ کردیاگیاجبکہ زینیہ اور جویریہ سحر کو عزیز بھٹی ہسپتال گجرات بھیج دیاگیا۔عائشہ اشرف اور سمیرا بشیر کوٹرانسفرکرکے نشتر ہسپتال ٹو ملتان بھجوا دیا گیاہے۔  ایم ایس لاہورجنرل ہسپتال نے فوری طور پر نرسز کو ڈیوٹی سے ریلیو کر دیاہے۔